0

وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ججز کے خطوط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کو یقین دلایا کہ ادارہ جاتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں