0

پاکستا ن میں ڈالر مزید سستا،روپیہ تگڑا ہو گیا،آج ڈالر کی قیمت کتنے روپےکم ہوئی؟ بڑی خوشخبری آ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر 278.4 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 632 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 67 ہزار 180 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں