0

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں آج 5 روپے اضافے کا امکان

بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ فروری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تناظر میں کیا جائے گا۔فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، فروری کے مہینے میں 24.77 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی۔ سی پی اے کے مطابق ایک ماہ میں 13.94 فیصد بجلی مقامی کوئلے سے پیدا کی گئی جبکہ فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ 11.04 فیصد بجلی گھریلو گیس سے پیدا کی گئی، 20.33 فیصد درآمدی ایل این جی سے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ فروری کے مہینے میں ایٹمی ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں