تازہ ترینسائنس ٹیکنالوجی

چین کا طاقتور ڈرون کیریئر جو 100 خودکار ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

جیوتیان پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑنے اور نو ہزار کلومیٹر تک مسلسل پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین نے ایک جدید ڈرون تیار کر لیا ہے جو نہ صرف طویل فاصلے تک اُڑ سکتا ہے بلکہ ایک ساتھ 100 چھوٹے خودکار ڈرونز فضا میں چھوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ ڈرون ’جیوتیان‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور جون میں اس کی پہلی آزمائشی پرواز متوقع ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق، یہ نیا سسٹم پیپلز لبریشن آرمی کے بغیر پائلٹ مشن کی صلاحیت کو مزید بڑھانے میں مدد دے گا۔

’جیوتیان‘ کا مطلب ہے ’بلند آسمان‘۔ اس کا وزن تقریباً 16 ٹن ہے اور یہ 6 ٹن تک ہتھیار یا دوسرے ڈرونز اپنے اندر لے جا سکتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک وقت میں سو چھوٹے ڈرونز فضا میں چھوڑ سکتا ہے، جو اجتماعی حملے کے ذریعے دشمن کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو غیر مؤثر بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

یہ سسٹم صرف لڑاکا مشنز کے لیے نہیں بلکہ انٹیلیجنس، نگرانی، برقی جنگ، سرحدی سیکیورٹی، سمندری گشت اور ایمرجنسی ریسکیو جیسے اہم شعبوں میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

’جیوتیان‘ کو پہلی بار گزشتہ سال ژوہائی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، جسے چین کی بغیر پائلٹ فضائی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button