0

ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے بلائے گئے فل کورٹ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ اجلاس طلب کیا ہے جو آج شام 4 بجے ہوگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں کو بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنگین ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس 5 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ موجودہ صورتحال پر.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں