0

بادلوں کی گرج چمک ،بارش یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔گزشتہ روز بلوچستان میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب جھنگ، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ وادی شکئی میں ژالہ باری اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں