0

ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تمام چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزرا، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ نے بشام واقعے پر بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی گئی۔گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھی وزیر داخلہ اور سیکیورٹی اداروں نے پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں