0

خواجہ سعد رفیق کا وزیراعظم کا مشیر سیاسی امور بننے سے انکار،وجہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد: خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کے سیاسی امور کا مشیر بننے سے انکار کر دیا، شہباز شریف نے سعد رفیق کو مشیر سیاسی امور بننے کی پیشکش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعد رفیق کو مشیر سیاسی امور بننے کی پیشکش کی جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بننے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو کابینہ کی تشکیل سے قبل مشیر ریلوے کا اشارہ دیا گیا تھا اور سعد رفیق نے چند روز قبل ریلوے کی تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش رہیں گے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض دیگر لیگی رہنماؤں نے بھی حکومت سازی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں