0

شہری حیریت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں ،عید سے قبل ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پاک وہیل کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے۔اس ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔مزید برآں، ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں حالیہ برسوں میں کئی ایڈجسٹمنٹ دیکھی گئی ہیں، جس میں مالی سال 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ابتدائی طور پر جولائی 2022 میں 20 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جس کے بعد نومبر 2022 میں اسے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا اور ستمبر 2023 تک مزید بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دیا گیاجو کہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔ ان قیمتوں کا تعین کرتے وقت، حکومت پاکستان تیل کی سرکاری ضروریات، ٹیکس اور تیل کی بین الاقوامی قیمتوں جیسے عوامل کو مدنظر رکھتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں