0

شریف خاندان اہم قومی عہدے اپنے گھر میں بانٹ رہا ہے، بیرسٹر سیف کے بیان نےن لیگیوں پر سکتہ طاری کر دیا

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنے ہی گھر میں اہم قومی عہدوں پر فائز ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان میں عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنے ہی گھر میں اہم قومی عہدے بانٹ رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر آرام سے نہیں تھے اس لیے انہیں نائب وزیراعظم بنایا جب کہ آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف نے جعلی فارم 47 سے حکومت بنانے کے بعد خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیا۔ مینڈیٹ چور خاندان جعلی حکومت میں اپنی خواہشات پوری کر رہا ہے اور انہوں نے پاکستان کو جمہوریہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں