0

وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر ہنگامی اجلاس جاری، آرمی چیف بھی شریک

اسلام آباد: شانگلہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشت گردی کے المناک واقعے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور آرمی چیف، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے، اجلاس میں سیکیورٹی آڈٹ بھی کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون اور کار ڈرائیور سمیت 5 چینی باشندے جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہلاک ہو گئے تھے.وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اظہار تعزیت کے لیے چینی سفارت خانے گئے اور آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے سیکیورٹی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں