0

محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟جانیں

محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 31 مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں