0

بشام حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 ہلاک، وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ گزشتہ روز بشام حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اہم اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چینی شہری ملک میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں کی کار پر خودکش حملے میں 5 چینیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں 7 سے 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اور دیگر اعضاء بھی ملے، ذرائع کے مطابق حادثے میں ویڈز کی موٹر کار استعمال ہوئی۔منگل کو رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ چینی انجینئرز کا ایک قافلہ اسلام آباد سے آوا داسو میں واقع اپنے کیمپ کی طرف جا رہا تھا کہ ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ کر دیا۔ قافلے سے ٹکرا گیا۔محمد علی گنڈا پور نے رائٹرز کو بتایا کہ پانچ چینی انجینئر اور ان کا پاکستانی ڈرائیور مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں