0

پاسپورٹ بنوانے والے شہری پریشان ، اہم خبر آگئی

لاہور: پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی اور ایجنٹ مافیا کو پیسے دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا کو پیسے دینے کے ثبوت دکھائے۔پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرتے وقت ’’ٹیکس‘‘ ٹوکن مشین بھی ٹوٹی ہوئی تھی جب کہ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے تبادلے اور فوری محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں