0

محسن نقوی کا شانگلہ حملے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے چینی سفارت خانے پہنچ کر چینی سفیر سے ملاقات کی، واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور شانگلہ حملے کی تفصیل اور ہلاکتوں سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیںوزیر داخلہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پاکستان چین کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عظیم دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں