0

سورج گرہن کے باعث اس سال کتنے روزے ہوں گے؟ ماہر فلکیات نے بتادیا

ماہر فلکیات اور ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے ہوں گے جب کہ عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات اور ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ پیر کی صبح 10 بج کر 20 منٹ پر چاند گرہن ہوا۔ماہر فلکیات اور ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عام طور پر چاند گرہن نظر نہیں آتا اور نہ ہی نماز پڑھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح شمالی اور وسطی امریکہ میں 8 اپریل کو سورج گرہن ہوگا جو 29 رمضان المبارک کی مناسبت سے ہوگا تاہم مشرق وسطیٰ میں یہ نظر نہیں آئے گا۔لہٰذا اس دن یعنی 29 رمضان المبارک کو نہ ہلال کے چاند کی ولادت ممکن ہوگی اور نہ ہی نظر آئے گی، اس دن چاند غروب سے پہلے غروب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں