0

اس رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے

ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک یہ تعداد مزید اور تیزی سے بڑھے گی اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک بیرون ملک سے 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ زائرین پاکستان پہنچ چکے ہیں جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں جب کہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد تاحال سعودی عرب میں موجود ہیں۔ .اطلاعات کے مطابق رمضان المبارک میں غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد بھی مدینہ منورہ پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں