0

پاکستان 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں فروخت کرے گا: وزیر خزانہ کابیان

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی مارکیٹ میں 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز فروخت کرے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی مارکیٹ میں 300 ملین ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز فروخت کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کے ذریعے پاکستان کو چین کی ایک بڑی مارکیٹ تک پہنچنے کا موقع ملے گا جو دنیا کی دوسری بڑی بانڈ مارکیٹ ہے۔بلومبرگ کے مطابق پانڈا بانڈز پہلے ہی چین میں بہت سی غیر ملکی کمپنیاں اور حکومتیں فروخت کر چکی ہیں جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنے بانڈز ڈالر اور یورو میں فروخت کر چکا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ مالی سال میں 24 ارب ڈالر کے قرضے ادا کرنے ہیں۔ کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں