0

بجلی صارفین پر 967 ارب کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں، نیپرا کو صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواستیں موصول ہو گئیں۔اطلاعات کے مطابق یہ درخواستیں 6 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے جمع کرائی گئی ہیں۔گیپکو کی جانب سے 376 ارب، میپکو کی جانب سے 160 ارب، کیسکو کی جانب سے 236 ارب، ٹیسکو کی جانب سے 92 ارب، پیسکو کی جانب سے 67 اور سیپکو کی جانب سے 35.70 ارب روپے۔نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی سماعت 2 اپریل کو کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں