0

وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام،

وزیر اعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔ خصوصی ملاقات میں وزیراعظم نے قومی ہیرو کو مبارکباد دی۔ ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے کا انعام دیا۔ انہوں نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے محدود وسائل کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر فخر ہے، ان کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔اس موقع پر ارشد ندیم نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں تربیت کے لیے جنوبی افریقہ جانا ہے، اگر ان کا ویزا جلد مل جائے تو ان کے لیے آسانی ہوگی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ویزے کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں