0

گیلے فون کو کیسے خشک کریں؟ ایپل اور سام سنگ کی سفارشات

کسی حادثے کی وجہ سے سمارٹ فون کا گیلا ہونا ان دنوں ایک عام سی بات ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فون گیلے ہونے کے بعد اسے خشک کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے۔ انٹرنیٹ پر بہت سے نکات ہیں جن میں کچھ تضادات بھی ہیں۔ ایپل نے حال ہی میں خود کو اس بحث میں شامل کیا جب اس نے کلاس رومز میں آئی فونز رکھنے کے خلاف وارننگ جاری کی۔ گیلے فون کو مؤثر طریقے سے خشک کر سکتے ہیں:1تولیہ یا صاف کپڑے سے بیرونی حصے کو خشک کریں۔ سم کارڈ اور ہولڈر نکالیں اور اگر ممکن ہو تو فون کا پچھلا کوَر اور بیٹری بھی نکال کر خشک کریں ۔ اس کے علاوہ فون کو بند کر دیں۔ تاہم لیکن آئی فونز کو کھولا نہیں جا سکتا، اس لیے ایپل تجویز تجویز دیتا ہے کہ اسے آپ اپنے ہاتھ پر آہستہ سے اس طرح ماریں کہ چارجنگ اور ہیڈفونز کی پورٹس نیچے کی طرف ہوں تاکہ پانی باہر نکل سکے۔سام سنگ ہیڈفونز جیک اور چارجنگ پورٹ سے نمی نکالنے کے لیے کاٹن بڈ استعمال کرنے کی تجویز دیتا ہے جبکہ ایپل اس کے خلاف ہے۔) اگر فون پانی کے علاوہ کسی دوسرے قسم کے مائع میں گرا ہے جیسے کولڈڈرنک، سمندری پانی یا کلورین شدہ پانی وغیرہ، تو سام سنگ فون کو صاف پانی میں چند منٹ کے لیے بھگونے کا مشورہ دیتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ملاوٹ یا نمکیات صاف ہوجائیں۔4گوگل کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کو خشک کرنے کیلئے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھا جائے۔علاوہ ازیں فون کو خشک کرنے کے لیے ایک بہترین آپشن سلیکا جیل بھی ہے، یہ ایک خشک کرنے والا ایجنٹ ہے جو بہت زیادہ نمی جذب کرتا ہے۔ سلیکا جیل عام طور پر پیکٹس میں آتا ہے۔ یہ گوشت، سمندری غذاؤں یا جوتوں جیسی مصنوعات کے ساتھ بھی آتا تاکہ انہیں خشک رکھا جاسکے۔آپ اسے آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔ فونز کو خشک کرنے کیلئے یہ سب سے بہتر کام اس وقت کرتا ہے جب اسے فون کے ساتھ کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں