0

اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا

واشنگٹن: انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مشہور پینٹنگ ‘مونا لیزا’ کی تصویر میں ایک حقیقی انسان کی طرح گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصاویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کر سکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز تصویر میں موجود آواز، چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹوں کی حرکات سے مماثل ہوں گی۔اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے۔ تصویر میں مونا لیزا کا چہرا مع ہونٹ ایک انگریزی گانے کے ساتھ ساتھ حرکت کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں