0

ہماری پوری توجہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہےکیونکہ۔۔۔

تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری پوری توجہ پی ٹی آئی بانی کی رہائی پر ہے۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کے چیف جسٹس سے امید ہے۔ عدالت عامر فاروق انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کا کیس تھا، ہم اس میں بھی حاضر نہیں ہو سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج موجود نہیں ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی تک تفتیش نہیں کرسکا، یہ بوگس کیسز ہیں جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں