0

مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ موجودہ حکومت پر کوئی یقین نہیں کرتا،، فواد چوہدری کا بیان آگیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پر مودی سرکار اور آیان علی کے علاوہ کوئی یقین نہیں کرتا، یہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین ملک کی طرف سے کسی نے حکومت کو مبارکباد نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔ آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ تو حکومت جائے گی اور پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں