0

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، پیٹرول 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ حکومت ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں