تازہ ترینلائف سٹائل
ٹرنڈنگ

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب

میلانیا ٹرمپ کا کانسی کا مجسمہ ان کے آبائی علاقے سلوانیا میں 2020 میں نصب کیا گیا تھا۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مجسمہ، جو ان کے آبائی سلوانیا میں نصب تھا، اچانک غائب ہوگیا ہے، جس کے بعد مقامی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ مجسمہ، جو کانسی سے تیار کردہ تھا، 2020 میں وسطی سلوانیا کے علاقے سیوینیکا کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ یہ وہی قصبہ ہے جہاں میلانیا ٹرمپ 1970 میں پیدا ہوئیں۔ اس سے پہلے اسی مقام پر ایک لکڑی کا مجسمہ نصب تھا، جسے نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ مجسمے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کر دی ہے اور پولیس چوروں کو تلاش کر رہی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ وہ اس مجسمے پر کبھی فخر محسوس نہیں کرتے تھے، اور ان کے خیال میں اسے ہٹانا ہی بہتر تھا۔

اس مجسمے کو اکثر تنقید کا نشانا بنایا جاتا تھا کیوں کہ لوگوں کے خیال میں یہ امریکی خاتونِ اول کی شخصیت سے ملتا جلتا نہیں تھا۔

کانسی کا یہ مجسمہ امریکی فنکار بریڈ ڈاؤنی نے تخلیق کیا تھا اور اسے ستمبر 2020 میں یہاں نصب کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button