0

مزاحم اسٹارچ سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے میں مفید

مزاحم اسٹارچ سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے میں مفیدشینگھائی: چینی محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مزاحم اسٹارچ (نشاستہ) سے بھرپور غذائیں کھانا وزن کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔مطالعے میں معلوم ہوا کہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 40 گرام مزاحم نشاستہ سے بھرپور غذائیں کھانے والے افراد نے آٹھ ہفتوں میں 2.72 کلو گرام یا اس سے زیادہ وزن کم کیا۔مزاحم نشاستہ کچے کیلے اور لوبیا میں بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سالم اجناس کا استعمال بھی وزن کم کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔چین کے شینگھائی کلینیکل سینٹر برائے ذیا بیطس کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں زیادہ وزن کے 37 رضاکاروں کو 16 ہفتوں تک روزانہ تین بار پری میڈ (سپر مارکیٹ میں موجود ایسے بنے بنائے کھانے جن کو گھر لا کر معمولی سی گرمائش یا اضافے کے بعد کھا لیا جاتا ہے) کھانے دیے گئے۔شرکاء کو دن میں دو بار نشاستہ پاؤڈر 300 ملی لیٹر پانی میں ملا کر استعمال کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کی گیا کہ عام نشاستہ کھانے والے افراد کے وزن میں مزاحم نشاستہ کھانے والوں کے مقابلے میں کوئی واضح فرق نہیں پڑا تھا۔بالآخر تحقیق میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مزاحم اسٹارچ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں