0

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ اس کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3,030 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3,039 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں