0

سلطانز بمقابلہ قلندرز، محسن نقوی اور آئی جی پنجاب بھی میچ دیکھنے پہنچے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کی شکستوں کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوگئی۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ شاہین الیون نے مقررہ اوورز میں 166 رنز کا ہدف دیا، جواب میں رضوان الیون نے ہدف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ لاہور قلندرز ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسری فتح کے بعد ٹاپ پر ہے۔ دریں اثناء نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی ملتان سٹیڈیم کا دورہ کیا۔. اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، بلال افضل، مشیر وہاب ریاض، آئی جی پنجاب اور کمشنر ملتان بھی موجود تھے۔ اس سے قبل وہ لاہور میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے لیے محسن نقوی اسٹیڈیم بھی پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں