175

اکشے کمار نے کپل شرما کے پاؤں کیوں چھوئے؟

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو کی ایک تصویر شیئر کی جو ان دنوں وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کپل کے سامنے جھکے ہوئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کامیڈین کے پیر چھونے کی کوشش کررہے ہیں۔

کپل کی جانب سے تصویر پر مزاحیہ انداز میں ہندی میں کیپشن لکھا گیا کہ معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم (بیل باٹم)کی کامیابی اور برکت کیلئے ایسا کررہے ہیں۔

کپل کے مذکورہ کیپشن سے کئی لوگ محظوظ ہوئے تاہم اداکار اکشے کمار نے بھی کپل کو ٹرول کیا۔

اداکار نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ برکت اور دعائیں لینے کے بعد اکشے کمار کپل شرما کی عقل ان کے گھٹنوں میں ڈھونڈ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل باٹم رواں ماہ کی 20 تاریخ کو مداحوں کیلئے پیش کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں