0

عمرہ زائرین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان سامنے آیا ہے، غیرملکیوں کی معلومات میں اضافے کے لیے درست طریقے سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن فلم تیار کی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کی جانے والی فلم اردو، انگلش اور فرانسیسی میں بنائی گئی ہے جس کے ذریعے مناسک عمرہ کی ادائیگی کے درست اور مسنون طریقوں کی وضاحت کی گئی ہےاینیمیشن فلم میں عمرہ زائر کی اپنے ملک سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سفر پر روانہ ہونے سے لے کر مملکت پہنچنے اور عمرہ کی ادائیگی سے لے کر اپنے ملک واپسی تک کے تمام مراحل کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تاکہ عمرہ زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فلاحی سوسائٹی کے مطابق عمرہ زائرین اور عازمین حج کی سہولت اور مناسک کی ادائیگی کے لیے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جارہی ہیں، تاکہ بزرگ افراد بھی مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ حج و عمرہ کے مناسک ادا کرسکیں۔واضح رہے مختلف ممالک سے آنے والے بعض عمرہ زائرین مناسک حج اور عمرے کی ادائیگی کے دوران معلومات نہ ہونے کے باعث غلطیاں کردیتے ہیں۔جس کے باعث فلاحی سوسائٹی کے عہدیداروں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے اینیمیشن وڈیو کا اہتمام کیا ہے جسے تین زبانوں میں تیار گیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں