0

کس کے بغیر نہیں جی سکتی؟ اداکارہ ثانیہ شمشاد نے بتادیا

کراچی : ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کی ہیروئن ثانیہ شمشاد نے اپنی زندگی کے سب سے اہم رشتے کے بارے میں ناظرین کو بتادیا کہ وہ ان کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ کے تین مرکزی کرداروں نے شرکت کی۔جن میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب اور جنید جمشید نیازی شامل تھے اس موقع پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے کیے گئے ایک سول کے جواب میں انہوں نے راز کی باتیں بیان کیں۔اس کے جواب میں ثانیہ شمشاد نے بتایا کہ میرا بیٹا اذلان میری زندگی ہے اس کے آنے کے بعد میری زندگی ہی بدل گئی ہے اس کے ساتھ میرے شوہر ہدایت بھی ہیں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور ہر معاملے میں مکمل ساتھ دیا یہ دونوں میری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں