0

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع،میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ظہور الہٰی روڈ پر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آئیں گے۔ نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات دوپہر 2 بجے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوہدری شجاعت سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تعاون کی درخواست کریں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چار رکنی وفد کی ملاقات آج ہو گی۔اس کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں