0

عمران خان زندہ باد ، کون بچائے گا پاکستان ،تمیز کریں ، آپ کا چچا ہوں ، پرویز خٹک کا نعروں پر ردعمل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر پرویز خٹک عام انتخابات میں دو حلقوں سے شکست کھانے کے بعد اپنے حلقے میں باہر نکلے تو انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھیر لیا۔ پرویز خٹک کو دیکھتے ہی پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پاکستان کون بچائے گا، عمران خان کے نعرے لگ گئے۔ اس موقع پر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمیز کرو، میں تمہارا چچا ہوں۔ وہ الیکشن ہار چکے ہیں اور ان کے دو بیٹوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں