0

ن لیگی رہنما کی بلاول بھٹوپرپر بھڑک اٹھے وارننگ اور کُھلا چیلنج دے دیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو تنبیہہ کی ہے کہ ہمارے قائد کا نام احترام سے لو۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال چیئرمین پی پی بلاول بھٹو پر بھڑک اٹھے اور شکر گڑھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سخت وارننگ دیتے ہوئے کھلا چیلنج دے ڈالا۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے مگر میں بلاول کو خبردار کرتا ہوں کہ ہمارے قائد کا نام احترام سے لو، اگر زبان ٹھیک نہ کی تو ہم جواب دینا بھی جانتے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو انڈر نائنٹین کے کھلاڑی ہیں خود زرداری بھی کہتے ہیں کہ میں ابھی بلاول کی تربیت کر رہا ہوں اور وہ نیٹ پریکٹس کر رہا ہے۔احسن اقبال نے بلاول کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیاست کرنا چاہتے ہو تو لاڑکانہ کا مقابلہ نارووال سے کر لو۔ اگر میرا نارووال بہتر ہوا تو تم سیاست چھوڑ دو اور اگر تم بہتر ہو تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری تم نے کراچی اور سندھ کو اجاڑ دیا اور اب پنجاب کو اجاڑنے کے لیے آ رہے ہو۔ سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی پتہ ہے کہ ترقی دینے والی جماعت ن لیگ ہے۔الیکشن 2024 پاکستان: بلاول بھٹو کا وزارت عظمیٰ کے ن لیگی امیدوار کو مباحثے کا چیلنج واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگی امیدوار کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں