0

ذکاء اشرف کی جگہ شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کو دوبارہ نامزد کردیا گیا ہے۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہوجانے کے بعد شاہ خاور کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا ہے۔ شاہ خاور کی زیر نگرانی ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا بتایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ذکاء اشرف نے اس موقع پر پیٹرن انچیف پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کرکٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں