0

ریٹائرڈ آؤٹ یا ہرٹ؟ روہت سپراوور تنازع کا شکار

کراچی: روہت شرما ’ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے یا ریٹائرڈ ہرٹ‘ سپر اوور تنازع سامنے آگیا۔افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 سپر اوورز کے بعد بھارتی ٹیم نے فتح حاصل کی تھی، میزبان کپتان روہت شرما پہلے سپر اوور میں بظاہر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے مگر پھر وہ دوسرے سپر اوور میں بھی بیٹنگ کیلیے آگئے تھے۔میزبان کپتان نے میچ میں 121 رنز بنائے تھے، پہلے سپر اوور میں انھوں نے تیسری اور چوتھی بال پر چھکے جڑے جبکہ پانچویں پر سنگل لیا، اب آخری گیند پر فتح کیلیے 2 رنز درکار تھے، یشاسوی جسوال نے گیند کا سامنا کرنا تھا، اتنے میں روہت ریٹائر ہوکر چلے گئے اور ان کی جگہ رنکو سنگھ نان اسٹرائیک اینڈ پر آئے تاکہ وہ تیزی سے وکٹ کے درمیان دوڑ سکیں، جسوال نے ایج پر سنگل لیا اور مقابلہ پھر برابر ہوگیا۔اب چونکہ بھارت نے پہلے سپر اوور میں بعد میں بیٹنگ کی تھی، اس لیے دوسرے میں پہلے بیٹنگ کرنا تھا، روہت پھر اسٹرائیک پر آئے اور پہلی 2 بالز پر چھکا اور چوکا جڑا، اس اوور میں 11 رنز بنے جبکہ جواب میں روی بشونی نے اپنی پہلی 2 بالز پر افغانستان کی 2 وکٹیں اڑاکر ٹیم کو فتح دلادی۔آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشن کے تحت اگر کوئی بیٹر پہلے سپر اوور میں آؤٹ ہوتا تو دوسرے میں وہ بیٹنگ کیلیے نہیں آسکتا، میچ آفیشلز کی جانب سے اس بارے میں وضاحت نہیں کی گئی کہ روہت ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے تھے یا ہرٹ، دوسرے کیسے میں اگر وہ ریٹائرڈ ناٹ آؤٹ تھے تب وہ دوبارہ بیٹنگ کے اہل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں