0

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 کیلئے پلیئنگ الیون میں کون کون شامل

نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں دن گیارہ بجے کھیلا جائے گا۔چوتھے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وکٹ کیپربیٹسمین اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،صائم ایوب ، بابراعظم ، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، افتخاراحمد، محمد نواز، کپتان شاہین آفریدی، وسیم جونیئر،حارث رؤف اورزمان خان شامل ہیں۔پانچ میچز کی اس ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے مسلسل 3 میچز میں پاکستان کو شکست دیکر فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔چوتھے ٹی 20 میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں