0

ن لیگ ہمیشہ الیکشن سے بھاگ جاتی ہے، اس بار بھاگنے نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا کو بتانا ہے کہ لاہور بھٹو کا تھا ہے اور رہے گا، ن لیگ کو ہمیشہ الیکشن سے بھاگنے کی عادت ہے، 8 فروری کو بھاگنے نہیں دیں گے، سنا تھا یہاں ن لیگ کا راج ہے مگر وہ تو نظر نہیں آرہی، این اے 127 میں پی ٹی آئی بھی موجود نہیں، جیالے الیکشن تک اختلافات کو بھلا کر ایک ہوجائیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں این اے 127 میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ این اے 127 میں پی پی کارکنان کی ایک فوج ہے، 8 فروری 2024ء کو ملک میں الیکشن ہورہے ہیں، الیکشن کیلئے ہم تو میدان میں اتر چکے ہیں، سنا تھا این اے 127 میں ن لیگ کا راج ہے مگر وہ تو نظر نہیں آرہی، حلقے میں پی ٹی آئی بھی نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی لاہور میں بھی الیکشن کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم مل کر دن رات محنت کریں گے، ہم قومی اسمبلی، پاکستان اور پوری دنیا میں آپ کی نمائندگی کریں گے، پی پی 160 سے پی پی کی طرف سے مصباح رحمان کو اتارا ہے، انہیں کافی دیر سے الیکشن لڑنے کا کہہ رہا تھا، پی پی 161 سے فیصل میر ہمارے امیدوار ہوں گے، پی پی 162 پر منظر عباس کھوکھر ہماری طرف سے الیکشن لڑیں گے، وہ ن لیگ چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے کہا کہ آپش کے اخلافات کو دفن کردیں، دنیا کو بتانا ہے لاہور بھٹو کا تھا، ہے اور رہے گا، ہم گھبرانے والے اور جھکنے والے نہیں ہیں، کارکنان نے گھر گھر جاکر پی پی کا منشور پہنچانا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ عوام سے وعدہ ہے وہ مجھے موقع دیں تو تنخواہوں میں اضافہ کروں گا، 300 یونٹ تک مفت بجلی عوام کو دیں گے، نوجوانوں کو مفت اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے، ہم نے 30 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا ہے، بی آئی ایس پی کی رقم میں اضافہ کرینگے، بینظیر مزدور کارڈ بھی متعارف کروائیں گے، نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ لائیں گے، ہم ملک میں غربت کا مقابلہ کریں گے، میں پاکستان سے بھوک مکاؤ پروگرام شروع کروں گا، 10 نکاتی معاشی معاہدے سے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے الیکشن ہوں ن لیگ والے بھاگ جاتے ہیں، بس آپ نے اس بار ن لیگ کو بھاگنے نہیں دینا، 8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں