0

سابق حکمران پارٹیوں نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں: سراج الحق کابیان آگیا

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سابق حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنا رکھا ہے، انہوں نے قانون کی حکمرانی کی بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمران اپنی بادشاہتیں دوبارہ قائم کرنے کیلئے پھر ووٹ مانگ رہے ہیں، الیکشن میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دیے ہیں، قوم 8 فروری کو اسٹیٹس کو کے خاتمے کیلئے ووٹ دے گی۔سابق حکمران پارٹیوں نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں: سراج الحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں