0

سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدی کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی رہنما کو 6 گولیاں لگیں، پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ لیگی رہنما میر عیسیٰ نیشنل پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں گولی لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں