پاکستانتازہ ترینلائف سٹائل

آٹو انڈسٹری میں یکم مئی سے قیمتوں میں بڑی رد و بدل

سپورٹیج کی قیمتوں میں کمی، سوزوکی سوئفٹ و کلٹس کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

پاکستان میں یکم مئی سے آٹو انڈسٹری میں نمایاں قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق ہو رہا ہے، جس کے تحت لکی موٹر کارپوریشن نے کیا سپورٹیج کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 10 سے 18 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے، جبکہ پاک سوزوکی نے سوئفٹ اور کلٹس ماڈلز کی قیمتوں میں 80 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن کے مطابق کیا سپورٹیج کے ایل ایچ ای وی، ایل ایف ڈبلیو ڈی اور ایل الفا ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 1 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار، 99 لاکھ 99 ہزار اور 84 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔ پہلے یہی ماڈلز 1 کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار، 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار اور 94 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے تھے۔ ان قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

دوسری جانب، پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے 26 اپریل سے نافذ کردہ نئی قیمتوں کے تحت سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 44 لاکھ 16 ہزار روپے کر دیا ہے۔ کلٹس کے وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتیں بالترتیب 42 لاکھ 30 ہزار، 43 لاکھ 16 ہزار اور 46 لاکھ 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ملک میں معاشی حالات، شرح تبادلہ میں استحکام اور شرح سود میں حالیہ کمی کے تناظر میں کی گئی ہیں، تاکہ صارفین کو جزوی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button