0

پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ، 3 دن تک صورتحال واضح ہو جائیگی ، شیخ رشیدکابیان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور راشد شفیق کیخلاف 9 مئی مقدمات کے حوالے سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔دونوں رہنما انسداد دہشتگردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش میں ہوئے ،وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔ 13 تاریخ تک صورتحال واضح ہو جائے گی ، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے۔ ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں