پاکستانتازہ ترین
ٹرنڈنگ

اسلام آباد دنیا کے سو محفوظ ترین شہروں میں شامل

گزشتہ ایک برس میں جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اسلام آباد نے عالمی سطح پر محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، جہاں اسے 380 شہروں میں سے 93 واں درجہ دیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی نمبیو کے 2025 کے ورلڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق ہے، جس میں اسلام آباد کا سیفٹی سکور 67.9 رہا۔
اسلام آباد نے اس فہرست میں لندن (270 واں، 45.8)، پیرس (303 واں، 41.9)، برلن (187 واں، 55.3)، ماسکو (118 واں، 64.6)، اور لاہور (130 واں، 63.1) جیسے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شہری پولیس انتظامیہ کے مطابق یہ پولیس کی بہتر حکمت عملی اور محنت کا نتیجہ ہے جس کے باعث 2025 میں جرائم کی شرح میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔
اس برس اسٹریٹ کرائم میں 19 فیصد، چوری میں 12 فیصد، ڈکیتی میں 74 فیصد، گاڑیوں کی چوری میں 22 فیصد، اور قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
اسلام آباد کی اس کامیابی سے نہ صرف ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے بلکہ یہ دیگر شہروں کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ مؤثر قیادت اور حکمت عملی سے شہری سلامتی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button