0

برطانوی اخبار میں شائع مضمون عمران خان نے خود لکھا ، پی ٹی آئی ترجمان

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے۔ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے مضمون پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، برطانوی اخبار میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ آرٹیکل آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے لکھا گیا ہے۔قبل ازیں عمران خان مضمون کے حوالے سے جیل کے حکام کا موقف سامنے آ گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونے و الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں۔ جیل بیرک میں بانی پی ٹی آئی کو کاغذ اور قلم کی سہولت میسر نہیں ، کوئی ایسا ذریعہ انہیں میسر نہیں کہ وہ جیل میں کچھ لکھ سکیں۔آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہو چکی ہوتی۔انہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا۔ جیل حکام کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں