0

چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو شہید

کوہاٹ : ہائی وے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت چارافراد کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وےلاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔شہیدوں میں پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید، وقار، اور لکی مروت کا رہائشی نورمحمد شامل ہیں۔حملے کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔گذشتہ روز بنوں کےعلاقے میریان میں پولیو ورکرز کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ، جس میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا۔کارروائی میں ایک دہشت گرد فرار ہوکر ایک گھرمیں گھس گیا تاہم گھرکو راکٹ مار کر مسمارکردیا گیا، جس سے گھر میں پناہ لینے والا دہشت گرد بھی مارا گیا۔ڈی پی اوافتخارشاہ نے بتایا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں