141

وزیراعلیٰ سندھ نے اپوزیشن کو جاہل قرار دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو جاہل قرار دے دیا۔ کہتے ہیں پی پی اکثریتی جماعت ہے، اپوزیشن کو اقلیت کہہ دیا تو آگ بگولا ہو گئے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ہنگامہ آرائی کرنا آتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ لاڑکانہ کے فیصلے کراچی اور کراچی کے لاڑکانہ میں ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن کا کام صرف گالم گلوچ کرنا ہے جس پر اُنہیں شاباش ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر کچھ کہہ دیں اس پر باز پرس ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سب کچھ سندھ حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے، یہ سب درست کرنا وفاق کے بس کی بات بھی نہیں ہے، مہنگائی کے خلاف 27 دسمبر کو اپنا پارٹی پلان دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں