0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلیت سے متعلق الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےشعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو گیا کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں۔درخواست گزار خالد محمود نے کہا کہ آپ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا اور سابق چیئرمین کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے ریکارڈکی روشنی میں سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں