0

تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب آفس کو پھر سیل کر دیا گیا، سیکرٹری اطلاعات نے کیا بیان دیا؟

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب آفس کو پھر سیل کر دیا گیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر سیل کیا۔ی ٹی آئی کے گزشتہ روز عدالتی حکم پر کھولے گئے جیل روڈ آفس کو پھر سیل کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جیل روڈ آفس کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔ایل ڈی اے کی جانب سے تحریک انصاف سینٹرل پنجاب آفس کو سیل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دفتر کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عظیم اللہ خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلا نے ہائی کورٹ بیلف کے ہمراہ مذکورہ آفس کو کھولا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں