0

ورسک روڈ پر دھماکا، 3 بچوں سمیت 4 زخمی، ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار روانہ

پشاور:پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریب موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور یہ پتا لگایا جارہا ہےکہ دھماکا خیز مواد کب رکھا گیا اور یہ کس گاڑی میں لایا گیا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا بیان ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق ورسک روڈ دھماکے میں 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوا، دھما کے 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ زخمی بچوں کی عمر 7سے 10 سال کے درمیان ہے اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔ایس پی ورک ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا صبح 9 بجکر 10 منٹ پر ہوا جس میں 4 کلوگرام بارود استعمال کیا گیا جب کہ دھماکے کا کون ٹارگٹ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں